
اسلام آباد کے سرینا چوک پر اسلامی جمعیت طلبا کے زیر اہتمام غزہ مارچ جاری ہے، پولیس نے ریلی کو امریکی سفارتخانے جانے سے روک دیا۔آویئرانٹرنیشنل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اسلامی جمعیت طلبا کے زیر اہتمام غزہ مارچ جاری ہے تاہم پولیس نے شرکاء کو امریکی سفارتخانے جانے سے روک دیا۔پولیس اور مارچ کے شرکاء میں دھکم پیل ہوئی جبکہ غزہ مارچ کے شرکاء خیابان سہروردی تک پہنچ گئے۔پولیس اور انتظامیہ سے مظاہرین کے مذاکرات ناکام ہوگئے جبکہ سرینا چوک کو بند کردیا جس کے بعد وہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔پولیس نے کارکنان کو سرینا چوک اسلام اباد سے آگے جانے سے منع کیا تو کارکنان نے پولیس پر بوتلیں پھینکنا شروع کردی۔