پاکستانی پاسپورٹ بنواتے ہوئے افغان شہری اور 3 ایجنٹ گرفتار

Share

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے کراچی میں پاسپورٹ آفس صدر کے باہر سے افغان شہری سمیت چار ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق افغان شہری نے سہولت کاروں کی مدد سے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔ترجمان کے مطابق غیر قانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، گرفتار ملزمان میں ایجنٹ اور سہولت کار بھی شامل ہیں۔ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں مجیب اللہ، حماد احمد، محمد انیس اور غلام عباس شامل ہیں۔ ملزم نے ایجنٹ، سہولت کاروں کی مدد سے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنےکی کوشش کی۔

Check Also

بھارتی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو نے بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔

Share یادو مجھے کافی میسجز کرتے تھے‘، بالی وڈ اداکارہ کا دعویٰ بھارتی میڈیا کی …