عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم نوید کے 2 ساتھی گرفتار

Share

عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے گرفتار ملزم نوید کی نشاندہی پر مزید 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان وقاص اور ساجد بٹ نے ملزم نوید کو پستول فراہم کیا تھا۔ذرائع کے مطابق ملزمان وقاص اور ساجد بٹ کو وزیرآباد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے 20 ہزار روپے کے عوض نوید کو پستول اور گولیاں بیچیں جس پستول سے عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا وہ بغیر نمبر اور لائسنس کے تھا۔یادرہے کہ گزشتہ روز وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔لانگ مارچ میں شریک افراد نے موقع سے ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا جس کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی تھی، بعد ازاں پولیس نے نوید کے گھر والوں کو بھی حفاظتی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی تھی

Check Also

پاور ڈویژن کی 25 کلو واٹ تک سولر صارفین کیلئے فیس ختم کرنے کی سفارش

Share وفاقی وزیر توانائی کی ہدایت پر وزارت توانائی نے نیپرا سے 25 کلو واٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *