لاہور : گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث 4ملزمان گرفتار

Share

پولیس نے لاہور میں گردوں کا غیر قانونی ٹراسپلانٹ کرنے والا ہسپتال پکڑلیا، آوئیرانٹرنیشنل کے مطابق لاہور میں ہوٹا اور ایف ائی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے راوی روڈ سے گردوں کا غیر قانونی ٹراسپلانٹ کرنے والا ہسپتال پکڑلیا۔کارروائی میں شمع ہسپتال سے دو ڈونر اور دو رسیوور بھی پکڑے لیے گئے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے ڈونرز میں عنصر ریاض کا تعلق چیچہ وطنی سے ہے۔ڈی جی ہوٹا نے بتایا کہ کھاریاں کے ایک رہائشی امتیازکو 20 لاکھ روپےمیں گردہ لگایا گیا۔ ذرائع ایف آئی نے کہا کہ فیصل آباد کی رہائشی بزرگ خاتون شاہین کوشمع ہسپتال میں غیرقانونی طورپرگردہ لگایا گیا۔ مریضوں کو ریسکیو کی مدد سے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar