چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا

Share

سابق کے وزیرِاعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کے تحت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس دی گئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق پرویزالہیٰ کو عدالت میں پیشی کے لیے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔پرویز الہیٰ کے خلاف اینٹی کرپشن لاہور میں مقدمات زیرِالتوا ہیں۔ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اس سے پہلے بھی کوٹ لکھپت جیل میں بند رہے ہیں۔

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …