پی ایس ایل 10 کے میچز کب اور کہاں ہونگے ؟

Share

پی ایس ایل ٹین کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا۔اگلےبرس آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے باعث ایونٹ 7 اپریل سے 20 مئی تک کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔آویئرانٹرنیشنل کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی زی صدارت پی ایس ایل فرنچائزز کا اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے انعقاد پر مشاورت کی گئی۔اجلاس میں چیمپئینز ٹرافی کی وجہ سے لیگ تاخیر سے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا اور لیگ کو 7 اپریل سے 20 مئی تک کرانے کی تجویز دی گئی۔مجوزہ شیڈول کمرشل، لاجسٹک اور فرنچائزز سے مشاورت کے بعد تجویز کیا گیا۔ جبکہ لیگ کی افتتاحی تقریب لاہور میں کرائے جانے کا امکان ہے۔

Check Also

ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے

Share فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی …