چترال گھومنے آئی امریکی خاتون سے ہوٹل مالک کی شادی

Share

چترال کے انور علی نے امریکی خاتون کلیئر اسٹیفن سے نکاح کرلیا۔آویئرانٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق دلہا انور ولی کا تعلق اپر چترالی علاقے بونی سے ہے جب کہ انور علی پولو کے نامور کھلاڑی اور کھوار زبان کے شاعر بھی ہیں۔انور علی نے میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ میری اور اسٹیفن کی ملاقات ایک سال قبل چترال میں اس وقت ہوئی جب وہ ہمارے چترال کے ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں، اس دوران اسٹیفن جو کہ چترال چند دن ٹھہرنے کی منصوبہ بندی پر آئی تھیں 6 ماہ تک وہی رہیں۔انور علی کے مطابق اس دوران اسٹیفن کو چترال بہت اچھا لگا اور پھر ہم نے شادی کا فیصلہ کرلیا ، اب ہمارا نکاح ہوچکا ہے ، ولیمہ ہمارے آبائی گاؤں بونی میں تمام رسموں کی ادائیگی کے ساتھ ہوگا۔دوسری جانب امریکی خاتون کے مطابق انہوں نے انور علی کو سادہ اور بااخلاق ہونے کی وجہ سے شوہر کے طور پر قبول کیا، اس سے قبل دنیا گھومی لیکن چترال جیسی خوبصورتی کہیں نہیں ملی۔ اسٹیفن کا کہنا تھاکہ شادی کے کچھ وقت بعد امریکا واپس چلی جاؤں گی لیکن کوشش کروں گی کہ زیادہ تر وقت چترال میں گزاروں