اسلام آباد کا مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزم ہلاک، ہیڈ کانسٹیبل زخمی

Share

اسلام آباد میں تھانہ بنی گالا کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران شہری کیساتھ پولیس اہلکار کو بھی زخمی کر دیا۔ جبکہ فرار کی کوشش میں دو ڈکیٹ ہلاک کردیے گئے۔ جبکہ راولپنڈی میں پولیس پارٹی پر ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ کی حدود میں ڈاکوؤں نے شہری سے ڈکیتی کی اور شدید زخمی کر کے فرار ہوگئے۔ ڈولفن اسکواڈ نے انھیں روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک ہیڈ کانسٹیبل ظہیر کو شدید زخمی کردیا۔زخمی ہیڈ کانسٹیبل ظہیر اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔کیپٹل پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے دوران دو ڈکیت ہلاک ہوگئے۔دوسری طرف راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ سے کانسٹیبل آصف زخمی ہوگیا۔ جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ موٹر سائیکل سوار دو ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …