
فیصل آباد میں اپنی بیویوں اور بچوں کو گولیاں مار کر قتل کر نے کے بعد خودکشی کرنے والے قاتل شخص نے ایسا اقدام کیوں اٹھایا آوئیرانٹرنیشنل نے پتہ لگا لیا، گلشن مدینہ فیز ٹو فیصل آباد کا رہائشی کاظم جواد سوتر منڈی میں کپڑے کا کاروبار کرتا تھا اور کاروبار میں خسارے سے پریشان تھا، قاتل کی دوسری بیوی فضا ساتھ والی گلی میں رہتی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق کاظم جواد نے وقوعہ سے قبل اپنی دوسری بیوی کو بچوں سمیت اپنی پہلی بیوی کے گھر بلایا اور دونوں بیویوں، بچوں کو قتل کرنے سے پہلے والدہ اور اپنے بھائی کو بہن کی طرف بھجوایا، اور گھریلو ملازمہ کو بھی اپنے گاؤں بھجوا دیا تھا۔اس حوالے سے پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کاظم نے اپنی دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کرنے سے پہلے نیند کی گولیاں دیں اور بعد میں بیویوں اور بچوں کے سر میں گولیاں مار دیں، کاظم نے سب کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی تھی۔پولیس نے قاتل کاظم جواد کے بھائی احمد کی مدعیت میں چھ افراد کے قتل کا مقدمہ تھانہ نشاط آباد میں درج کیا، واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا۔ مرنے والی خواتین میں امبرین اور فضا جبکہ بچوں میں یمنہ، عروج، روما اور موسیٰ شامل ہیں۔پولیس نے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے