
سندھ کابینہ نے رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کردی۔وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں گزشتہ کابینہ اجلاس کے منٹس منظور کیے گئے۔ سندھ کابینہ کی سپریوبند، خدابخش واہ خیرپورمیں مرمتی کام کی منظوری دے دی۔علاوہ ازیں سندھ کابینہ نے رینجرزکی کراچی میں تعیناتی مدت میں 180 دن کا اضافہ منظورلیا جس کے بعد رینجرزکی کراچی میں تعیناتی 13جون 2024 تا 9 دسمبر 2024 تک ہے۔ترجمان کے مطابق رینجرزکو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت اختیارات حاصل رہیں گے۔ علاوہ ازیں کابینہ نےکراچی، حیدرآباد،جامشوروڈیولپمنٹ اتھارٹیزکوگرانٹ دینےکی منظوری دی۔