کانسٹیبل غلام رسول قتل کیس میں لاہور پولیس کا مدعی بننے سے گریز، بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج

Share

لاہور پولیس کے کانسٹیبل غلام رسول کے قتل کی ایف آئی آر مقتول کے بیٹے مستنصر کی مدعیت میں درج کرلی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مندرجات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے اپنے آقاؤں کے احکام کی تعمیل کرتے ہوئے غلام رسول کو قتل کیا۔کانسٹیبل کے قتل کیس میں پولیس نے مدعی بننے کی بجائے بیٹے کو مدعی بنادیا۔ مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ غلام رسول کو پولیس اہلکاروں پر حالیہ حملوں کی طرز پر موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔ موٹر سائیکل سوار حملہ آور کی فائرنگ سے راہ گیر اکبر بھی زخمی ہوا تھا۔ حملہ آور نے جامنی رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی۔ قرائن اور شوہد سے اندازہ ہوتا ہے کہ غلام رسول کو گھات لگاکر نشانہ بنایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar