اثاثہ جات کیس : الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو طلبی کا نوٹس معطل

Share

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو طلبی کا نوٹس معطل کرکے کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثہ جات کیس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو طلبی کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔پشاورہائیکورٹ کے جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد نے کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور کی درخواست پر نوٹس معطل کر دیا۔علی امین گنڈپور کے وکیل ایڈووکیٹ سکندر شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب بھی طلب کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar