عدت میں نکاح کیس :خاور مانیکا نے سیشن جج پر عدم اعتماد کر دیا

Share

دوران عدت نکاح کیس میں سزاکے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت میں شکایت کنندہ خاورمانیکا نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔دوران عدت نکاح کیس میں سزاکے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت شکایت کنندہ خاور مانیکا نے جج شاہ رخ ارجمند پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کر رہے ہیں۔ شکایت کنندہ خاورمانیکا عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔دوران سماعت انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ میرا کیس کسی اور عدالت میں منتقل کیا جائے۔ جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ آپ نے کیسے سوچ لیا کہ عدالت کسی کی ہمدردی میں چلے گی، میری پوری زندگی میں یہ پہلا کیس ہے کہ کوئی مجھ پر عدم اعتماد کررہا ہے۔اس پر خاور مانیکا نے کہا کہ ٹرائل کی سماعتوں میں یکم جنوری کا نکاح نامہ سامنے آیا ہے جبکہ اس سے قبل یکم جنوری کے نکاح سے انکار کیا جاتا رہا۔جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکیس دیے کہ آپ نے اور میں نے قبر میں جانا ہے ، میری حد تک آپ بتا دیں کہ کیا مسئلہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar