پولیس اہلکار نے کینسر سے تنگ آکر خودکشی کرلی

Share

لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں پولیس اہلکار نے بیماری سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل غلام علی نامی اہلکار نے گھر میں خود کو گولی ماری۔پولیس کا بتانا ہےکہ ہیڈ کانسٹیبل غلام علی کینسر کے مرض میں مبتلا تھا اور چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں کورس کررہا تھا۔اہلخانہ کے مطابق غلام علی بیماری کے باعث چڑچڑاا ہوچکا تھا، چھٹی کے دن بیماری سے دلبرداشتہ ہوگیا اور گولی مار کر خودکشی کر لی۔مقامی پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar