
لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔لاہور کے علاقے مصری شاہ میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے سب انسپکٹر ارشد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔پولیس حکام کے مطابق سب انسپکٹر ارشد اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جارہا تھا، راستے میں نامعلوم ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی تاہم سب انسپکٹر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا، اپولیس کے مطابق مقتول ارشد کو ایک موریہ پل کے قریب گولیاں مار کر قتل کیا گیا جبکہ سب انسپکٹر ارشد کو 4 گولیاں لگیں۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق سب انسپکٹر ارشد لاہور کے تھانہ باغبان پورہ انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا۔سب انسپکٹر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کو ارشد پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔فوٹیج کے مطابق حملہ آور نے سب انسپکٹر پر 2 فائر پیچھے سے کیے، سب انسپکٹر موٹر سائیکل سے گرگیا، حملہ آور نے قریب آکر 2 فائر اور کیے جبکہ فائرنگ کے بعد حملہ آور اطمینان سے فرار ہوگئے