پی ٹی آئی قیادت پر اسلام آباد میں مقدمہ درج

Share

اسلام آباد میں تحریک انصاف کی جانب سے ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی قیادت پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔آویئرانٹرنیشنل کے مطابق اسلام آباد کے کراچی کمپنی تھانے میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی قیادت سمیت 100سے 150 نامعلوم پی ٹی آئی کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، اپوزیشن لیڈر عمرایوب، عامر ڈوگر اور شعیب شاہین بھی مقدمہ میں نامزد ہیں۔اس کے علاوہ علی بخاری، عامرمغل اور ملک رفیق بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔مقدمہ ایس ایچ او کراچی کپمنی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar