عالمی ریکارڈ یافتہ یوسین بولٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سفیر مقرر

Share

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے عالمی ریکارڈ یافتہ ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا سفیر مقرر کردیا۔اولمپک گولڈ میڈلسٹ اسپرنٹر یوسین بولٹ کرکٹ ورلڈکپ کی تشہیر میں حصہ لیں گے اور ورلڈ کپ کے تھیم سونگ میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔یوسین بولٹ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے میچز بھی دیکھیں گے، یوسین بولٹ کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈکپ کے دوران ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔خیال رہے کہ رواں سال ہونے والا آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ اس فارمیٹ کا نواں ٹورنامنٹ ہوگا جس کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا کریں گے۔ یہ میگا ایونٹ یکم جون سے 29 جون تک کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈیز 6 اور امریکا کے 3 مقامات پر ٹورنامنٹ کے 55 میچز کھیلے جائیں گے۔ورلڈکپ کا افتتاحی میچ امریکا اور کینیڈا کے درمیان ہوگا

Check Also

لاہور قلندرز کی پلے آف مرحلے میں شرکت اگر مگر کا شکار

Share پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن میں 38 واں میچ پشاور زلمی سے جیتنے …