پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کا الزام 3 لوگوں پر عائد کردیاویڈیو بیان میں اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے مجھے اور اسلم اقبال کو بلایا اور کہا کہ میری طرف سے یہ بیان جاری کریں کہ میرے پاس پہلے سے اطلاع آ رہی تھی، مجھے 3 لوگوں پر یقین ہے جنہوں نے یہ سب کرواعمران خان نے کہا یہ 3 لوگ شہباز شریف، رانا ثنا اور ایک سینئر فوجی افسر ہیں، ان کے پاس معلومات پہلے سے آرہی تھیں، اس بنیاد پر کہہ رہے ہیں یہ قاتلانہ حملہ ان تینوں نےکروایاہے. میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہم ان تینوں افراد پر ایف آئی آر کٹوانے جا رہے ہیں، متعلقہ آئی جی کو ہم ایف آئی آر کیلئے درخواست دے رہے ہیں، ان تینوں افراد پر ایف آئی آر درج ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا اس واقعے سے متعلق جے آئی ٹی بنائیں گے، ہم عمران خان کی کال کا انتظار کریں گے اور اس کے مطابق چلیں گے۔اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے ساری قوم کے سننے کیلئے یہ پیغام دیا ہے، تمام پارٹی کے ورکرز عمران خان کی کال کا انتظار کریں گے، عمران خان جس وقت بھی کال دیں گے ملک بھر میں احتجاج شروع ہو جائے گا