پاک نیوزی لینڈ میچز اور ضمنی انتخابات، لاہور کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل

Share

صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول میچز اور ضمنی انتخابات کے انعقاد کیلئے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ کا کہنا ہے کہ پولیس ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پوری طرح مستعد ہے، انتخابی عمل اور پولنگ ڈے پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے انتخابی ضابطہ اخلاق پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ کا کہنا ہے کہ پولیس ملکی و غیر ملکی کرکٹرز اور شائقین کو فول پروف سیکیورٹی بھی فراہم کرے گی اور پرامن اور محفوظ ماحول میں میچوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں شیڈول ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar