پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا

Share

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری میچ کے دوران تیز بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، جبکہ پچ کو بھی ڈھانپ لیا گیا ہے۔روالپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جاری تھا، کہ اسی دوران بارش شروع ہو گئی ہے۔جبکہ آج کے میچ میں بابراعظم اور صائم ایوب اوپننگ کرے گے، دوسری جانب محمدرضوان تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔عثمان خان ،آج ٹی ٹونٹی ڈیبو کریں گے، جبکہ ابراراحمد اور عرفان نیازی بھی ٹی ٹونٹی ڈیبو کررہےہیں۔ فخر زمان اور عمادوسیم آج نہیں کھیل رہے ہیں۔شاداب، شاہین، نسیم محمدعامر آج کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ عرفان خان کو ڈیبیو کیپ ہیڈ کوچ اظہر محمود نے دی۔جبکہ عثمان خان کو ڈیبیو کیپ محمد یوسف نے پہنائی گئی ہے۔ ابرار احمد کو ڈیبیو کیپ سعید اجمل نے دی، ٹاس کے بعد ایک دفعہ پھر بارش شروع ہو گئی۔واضح رہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جبکہ باقی 2 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar