پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا آغاز آج، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

Share

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا آج سے آغاز ہو رہا ہے، آوئیرانٹرنیشنل کے مطابق گزشتہ روز سیریز کی چمچاتی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ایشیا کپ کے بعد ملک میں پہلی انٹرنیشنل سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور مہمان کپتان مائیکل بریسویل نے ٹرافی کے ساتھ پنڈی اسٹیڈیم میں فوٹو شوٹ کرایا۔

میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے سیریز کی تیاریوں کے لیے بھرپور پریکٹس کی۔ دونوں کپتان اپنی اپنی ٹیموں کی تیاری سے مطمئن اور مقابلے کے لیے تیار ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کے ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں گرین شرٹس کو برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 39 میچز کھیلے گئے جن میں سے 21 پاکستان نے جیتے اور 17 میں کیویز نے فتح حاصل کی جب کہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔سیریز کے ابتدائی تین میچز پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ دو میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ آج میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar