اڈیالہ جیل میں قائم عدالت کا نقشہ تبدیل، عمران خان کی میڈیا سے بات چیت پر پابندی عائد

Share

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف مقدمات کی سماعت کیلئےاڈیالہ جیل راولپنڈی میں قائم کمرہ عدالت کا نقشہ تبدیل کر دیا گیا۔کمرہ عدالت میں تین شیشے لگا دئے گئے اور لکڑی کی دیواروں کی اونچائی 9 فٹ کر دی گئی۔اس کے علاوہ میڈیا باکس میں کوریج کے لئے نئے ایس او پیز کا حکم نامہ بھی چسپاں کر دیا گیا۔مذکورہ ایس او پیز کے مطابق میڈیا بانی پی ٹی آئی اور وکلا سے کمرہ عدالت میں سوال نہیں کر سکے گا، اور سوال کرنے والے میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا جائے گا۔سوال کرنے والے میڈیا نمائندگان پر دوبارہ جیل داخلے پر پابندی بھی ہو گی۔میڈیا باکس میں کیمرہ بھی نصب کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تمام تر اقدامات ک مقصد سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیکیورٹی کو. بہتر بنانے اور ایک قیدی کو عدالت اور جیل ایس او پیز لاگو کرنا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar