زمین کے تنازع پر 2 برادریوں میں تصادم فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

Share

لودھراں کے نواحی علاقے میں زمین کے تنازع پر دو برادریوں میں تصادم ہوا۔ ایک گروپ کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔نواحی گاؤں دوران والا چک نمبر 95 ایم میں خون کی ہولی کھیلی گئی۔ملزمان نے فائرنگ کرکے ڈیرے پر بیٹھے چار افراد کو قتل کر دیا۔فائرنگ کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ مقتول ملک مجید منگلہ کا عرصہ دراز سے مخالفین سے زمین کا تنازع چل رہا تھا۔جاں بحق افراد میں مجیب منگلا، بشیروٹو ، رفیق اور دلشاد شامل ہیں۔پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar