لڑکی کو بلیک میل کرنے والا لڑکا سیف سٹی کے زریعے گرفتار

Share

پنجاب سیف سٹی کے زریعے لڑکی کو بلیک میل کرنے والا لڑکا گرفتار کرلیا گیا ۔ بلیک میلر لڑکے نے ٹک ٹاک پر لڑکی کی ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں۔لڑکی نے الزام لگایا کہ لڑکے نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی۔ متاثرہ لڑکی نے کوٹ لکھپت کے علاقے سے 15 پر کال کی۔سیف سٹی نے کیمروں کے ذریعے لڑکی کو کال کے دوران لائیو مانیٹر کیا۔لڑکی کی شکایت پر فورا کوٹ لکھپت پولیس کو موقع پر بھجوایا۔ سیف سٹی کیمروں سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

Check Also

آج 23جولائی کیلئے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

Share حکومت نے مسلسل دوسرے روز پیٹرول جبکہ تیسرے روز ڈیزل کی قیمت میں اضافہ …