اسرائیلی جہاز پر 2 پاکستانیوں کی موجودگی، ایران کا برادرانہ تعلقات پر رہا کرنے کا اعلان

Share

پاکستانی دفتر خارجہ نے ایرانی فوج کی جانب سے قبضے میں لیے گئے جہاز پر دو پاکستانیوں کی موجودگی کا معاملہ ایرانی حکومت کے سامنے اٹھا دیا۔گزشتہ روز ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کا ایک جہاز اپنے قبضے میں لیا تھا، پرتگالی جہاز ”ایم ایس سی ایریز“ اسرائیلی ارب پتی ایال اوفر کی کمپنی کا ہے۔قبضے میں لیے گئے جہاز پر فلپائن کا 20 رکنی عملہ اور دو پاکستانی بھی موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق ایرانی سفارت خانے کو ان دونوں پاکستانیوں کی تفصیلات موصول ہوگئی ہیں، اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے نے معلومات تہران تک پہنچا دیں۔ایرانی سفیر نے کہا ہےکہ اسرائیلی جہاز پر اگر کوئی پاکستانی موجود ہے تو اسے برادرانہ تعلقات پر چھوڑ دیا جائے گا۔ ایران کے زیرتحویل اسرائیلی جہاز میں پاکستانی عملےکی موجودگی کے معاملے پر ایران کے سفیر رضا مقدم نے کہا کہ زوڈائیک کمپنی کےجہازپرکسی پاکستانی کے ہونےکی تصدیق کا انتظارہے۔ایرانی سفیر نے کہا کہ کل پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات موصول ہوگئی ہیں جو تہران بھیجی ہیں، کوئی پاکستانی جہازپر موجود ہے تو قانونی تقاضوں اور برادرانہ تعلقات پرچھوڑ دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar