صدر زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

Share

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔صدر مملکت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلانے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 54 (1) اور 56 (3) کے تحت دی۔خیال رہے کہ اس سے قبل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو طلب کیا گیا تھا، اب 16 اپریل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا نوٹیفکیشن منسوخ ہو گیا ہے

Check Also

میری جعلی آواز بناکر کسی نے کسی سے پیسے مانگے: اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف

Share اس شخص نے مجھ سے رابطہ کرکے پوچھا تو میں نے کہا کہ میں …