کراچی ایئرپورٹ پر بچی سے ناروا سلوک کرنے والا اے ایس ایف اہلکار برطرف

Share

کراچی ایئر پورٹ پر بیرونِ ملک سے آئے والد کو دیکھ کر بے ساختہ بھاگنے والی بچی کے بال پکڑ کر دھکا دینے والے اے ایس ایف سب انسپکٹر کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر 10 مارچ کو اے ایس ایف افسر کی جانب سے بچی سے ناروا سلوک کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی، اے ایس ایف افسر نے کم سن بچی کو بالوں سے پکڑ کر فرش پر پھینک دیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ اب اے ایس ایف اہلکار کو برطرف کرتے ہوئے ملوث افسر کے خلاف محکمانہ قوانین کے تحت مزید سخت ترین کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق اہلکار شعبان اے ایس ایف میں 35 سالہ ملازمت مکمل کر چکاہے، اہلکار واقعے کے وقت ایئرپورٹ پربین الاقوامی آمد کے خارجی گیٹ کا انچارج تھا والد سے ملنے آنے والی بچی کو افسر نے دھکا دیا تھا۔

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …