بہاولنگر واقعے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی میں شامل افراد کے نام سامنے آگئے

Share

بہاولنگر واقعے کی تحقیقات کیلئے تشکیل جے آئی ٹی کا کنوینئر صوبائی اسپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان کو مقرر کیا گیا ہے۔تحقیقات کے حوالے سے بنائی گئی پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن سامنے آگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فضل الرحمان جے آئی ٹی کے کنوینر جب کہ کمشنر بہاولپور نادر چٹھہ اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ فیصل راجا جےآئی ٹی ممبر ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ بھی شامل ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا تھا اور ملزم کے اہل خانہ نے پولیس پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور تشدد کا الزام لگایا تھا۔پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک گھر میں چھاپہ مارا تھا جس دوران اہل خانہ سمیت متعدد افراد نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس نے خواتین سمیت 23 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar