جنوبی وزیرستان: بارودی سرنگ دھماکہ : 3 بچے جاں بحق

Share

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ڈی پی او کے مطابق مندوکئی میں بچے والی بال کا ٹورنامنٹ دیکھنے جا رہے تھےکہ ایک بچےکا پاؤں لینڈ مائن سے ٹکرا گیا۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ڈی پی او کے مطابق زخمی بچےکو مقامی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینےکے بعد ڈیرہ اسماعیل خان بھیج دیا گیا ہے

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …