وزیرداخلہ پنجاب کیلئے تحریک انصاف کے 3 رہنماؤں کے ناموں پر غور شروع

Share

تحریک انصاف کے رہنما وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگرکے مستعفی ہونے کے بعد وزیرداخلہ کے لیے پاکستان تحریک انصاف سے 3 رہنماؤں کے نام سامنے آگئے۔

بتایا گیا ہے کہ ہاشم ڈوگر کے وزارت سے مستعفی ہونے کے بعد پارٹی کی لیڈر شپ نے وزیرداخلہ پنجاب کے لیے عمر سرفرازچیمہ،میاں اسلم اقبال اور راجہ بشارت کے ناموں پرغور شروع کردیا ہے۔ پارٹی قیادت اس حوالے عمر سرفراز چیمہ کو ذمہ داری دینا چاہتی ہے ، عمرسرفراز چیمہ کے گورنرکی حیثیت سے کردار پر پارٹی قیادت خوش ہے۔ حتمی فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar