اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کر رہا: امریکا

Share

امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی نہیں کر رہا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ غزہ میں ابھی تک جیسا کہ آپ اور میں بول رہے ہیں، انہیں کوئی ایسا واقعہ نہیں ملا جس میں اسرائیلیوں نے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کی ہو۔دوسری جانب امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بھی اسرائیلی جنگی جرائم پر پردہ ڈالتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کے کوئی شواہد نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر کو جو کچھ ہوا وہ بھیانک تھا، امریکا اسرائیل کو اس کی سلامتی اور دفاع میں مدد فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے

Check Also

سعودی ولی عہد کی جانب سے منیٰ پیلس میں سالانہ استقبالیہ، غیرملکی سربراہان شریک

Share سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے منیٰ پیلس میں سالانہ …