نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

Share

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ فینز کی وجہ سے شیڈول کا اعلان کیا گیا جب کہ باقی ہوم انٹرنیشنل شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ 3 ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کی میزبانی کرے گا،ٹیسٹ میچز کرائسٹ چرچ ، ویلنگٹن اور ہیملٹن میں کھیلے جائیں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 نومبر، دوسرا ٹیسٹ 6 دسمبر اور تیسرا ٹیسٹ 14 دسمبر سے شروع ہو گا۔نیوزی لینڈ کرکٹ کا مزید بتانا ہے کہ آئندہ سیزن میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے بھی دورہ کرنا ہے جب کہ آسٹریلیا اور سری لنکا کی ویمن ٹیمیں بھی سیریز کھیلیں گی

Check Also

اینڈی برنہم برطانیہ کے نئے وزیراعظم بن گئے

Share اینڈی برنہم بادشاہ چارلس سے اجازت ملنے کے بعد برطانیہ کے نئے وزیراعظم بن …