اووربلنگ کی تحقیقات: ایف آئی اے نے لیسکو کے سپرنٹنڈنٹ انجینئرز کو طلب کرلیا

Share

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اووربلنگ کے معاملے پر لیسکو انجینئرز کو طلب کرلیا۔ذرائع لیسکو کے مطابق ایف آئی اے نے تمام سپرنٹنڈنٹ انجینئرز کو آج 9 اپریل کو طلب کیا ہے جس میں ایس ایز کو اپنے سرکلز کا ریکارڈ ساتھ لانے ہدایت کی گئی ہے جب کہ ریکارڈ میں 2 سال کا اوور بلنگ اورڈیٹیکشن بل ڈیٹا بھی شامل کرنے کا کہا گیا ہےلیسکو افسران نے ایف آئی اے سے عید کے بعد پیش ہونے کا وقت مانگا ہے۔لیسکو افسران کا مؤقف ہےکہ بعض افسران نےعید منانے کے لیے شہر سے باہرجانا ہے، ایف آئی اے حکام جان بوجھ کر ماحول خراب کر رہے ہیں، ایف آئی اے حکام پہلے ہی تمام ریکارڈچیک کرچکے ہیں

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …