آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان

Share

پاکستان میں آج شوال کا چاند دکھائی دیے جانے کا قوی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق چاند کی عمر آج شام انسانی آنکھ سے دکھائی دینے کیلئے پوری ہوگی جب کہ شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے پیش نظر سعودی عرب میں اب عیدالفطر کل بروز بدھ ہو گی۔مزید برآں متحدہ عرب امارات، قطر اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر 10 اپریل کو ہو گی جب کہ برطانیہ اور امریکا میں بھی ایک ہی روزعید کا امکان بڑھ گیاہے

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …