لاہور میں انتہائی مطلوب ڈکیت گینگ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

Share

لاہور شاھدرہ کے علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جانے والا بدنام زمانہ ڈکیت گینگ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ مارے گئے پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو واردات کے دوران فائرنگ سے شہریوں کو زخمی یا قتل کرنے کے لئے بدنام تھے۔دونوں ڈاکوؤں نے گزشتہ روز ڈکیتی کے دوران باپ کے سامنے بیٹی کو قتل کیا تھا۔ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان نے چند روز قبل پولیس کانسٹیبل کو بھی فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق مذکورہ ڈکیتوں نے گزشتہ چند روز میں دوران ڈکیتی پانچ افراد کو قتل اور متعدد کو زخمی بھی کیا۔ڈاکوؤں کی ہلاکت کے بعد شاہدرہ اور گردونواح میں شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور لاہور پولیس کے حق میں نعرے لگائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar