لاہوراور رحیم یار خان میں خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share

لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک شخص نے خاتون کو ملازمت کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مذکورہ ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اسحاق نامی ملزم نوکری کا جھانسہ دے کر اسے گلبرگ میں واقع ہوٹل میں لے گیاخاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم نے ہوٹل کے کمرے میں نشہ آور مشروب پلا کر مجھے زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم اسحاق کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب رحیم یارخان کے علاقے ظاہر پیر میں ایک لڑکی کی جانب سے مقامی زمیندار پر زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ ملزم مجھے قتل کی دھمکی دے رہا ہے۔زمیندار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ میں نے اس لڑکی سے نکاح کیا تھا۔۔

Check Also

بھارتی فضائیہ کے افسر کی اپنی بیٹی سے کئ سال تک زیادتی

Share مجرم بھارتی فضائیہ کا سابق اہلکار ہے، جس نے اپنی بیٹی کے ساتھ جنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *