پی ٹی آئی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ملتوی کرانے کیلئے متحرک

Share

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نہ ہونے کے بعد سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرتے ہوئے باقاعدہ درخواست دائر کر دی ہے۔الیکشن کمیشن میں وکیل حامد خان نے درخواست جمع کروائی۔سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن سے خیبرپختونخوا میں فوری سینیٹ انتخاب کرانے کی استدعا کی ہے۔درخواست میں 9 اپریل کا چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخابی شیڈول ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔حامد خان کی دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن پختونخوا کی 11 سیٹوں پر سینیٹ الیکشن کا اعلان کرے۔سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ پختونخوا میں سینیٹ الیکشن نہ ہونے پر سینیٹ کا الیکٹورل کالج نامکمل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar