یو اے ای میں عثمان خان پر ہر قسم کی کرکٹ پر پابندی عائد

Share

ایمرٹس کرکٹ بورڈ نے کرکٹر عثمان خان پر معاہدے کی خلاف ورزی پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی۔ متحدہ عرب امارات کو سینٹرل کنٹریکٹ ختم کرنے کے لیے نوٹس بھی بھیج دیا۔ایمریٹس کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق عثمان خان پر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ سال پابندی لگائی گئی ہے۔عثمان خان ای سی بی سے منظور شدہ لیگز، اکیڈمیز اور کلبز ایونٹس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔عثمان خان نے حال ہی میں یو اے ای کی ٹیم کو چھوڑ کر پاکستان کی نمائندگی کا فیصلہ کیا تھا اور وہ کاکول میں جاری قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ کا حصہ بھی ہیں۔واضح رہے کہ پی سی بی نے عثمان خان کو نیوزی لینڈ سیریز اور ورلڈکپ میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے

Check Also

بنگلادیشی فوج میں اعلیٰ سطح پر قیادت میں تبدیلیاں

Share بنگلادیشی فوج میں اعلیٰ سطح پر قیادت میں تبدیلیاں کر دی گئیں۔بنگلادیشی میڈیا کے …