سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط ملنےکی ایف آئی آر، سی ٹی ڈی تھانے میں درج

Share

سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط موصول ہونےکا معاملے پر تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ سی ٹی ڈی میں سپریم کورٹ آر اینڈ آئی برانچ انچارج کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات 7 اے ٹی اے اور 507 کے تحت درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق عام ڈاک موصول ہوئی جو متعلقہ جسٹس صاحبان کے سیکرٹریز کو وصول کروائی گئی۔ ایڈمن انچارج نے 3 اپریل کو بذریعہ فون بتایا کہ ان لفافوں میں سفید پاؤڈر نما کیمیکل موجود ہے۔ایف آئی آر کے مطابق 3 خطوط گل شاد خاتون پتہ نامعلوم اور ایک خط سجاد حسین پتہ نامعلوم کی طرف سے بھیجا گیا۔خطوط کے ذریعے خوف ہراس پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اسلام آباد سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کو بھجوائےگئے خطوط کی تفتیش کر رہی ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کو خطوط ایک ہی جگہ سے بھیجےگئے۔ خطوط سب ڈویژنل پوسٹ آفس سیٹلائٹ راولپنڈی سے بھیجےگئے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق خطوط پر اسٹیمپ سب ڈویژنل پوسٹ آفس سیٹلائٹ ٹاؤن کی ہے۔ سب ڈویژنل پوسٹ آفس سیٹلائٹ ٹاؤن کے عملے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد پولیس متعلقہ پوسٹ آفس کے تمام پوسٹ باکسز کے قریب سی سی ٹی وی کے شواہد اکٹھے کر رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar