بنگلا دیش کیخلاف دوسرا ٹیسٹ : کھیل چھوڑ کر سری لنکن کھلاڑی اچانک گھر روانہ

Share

سری لنکا کے دنیش چندی مل بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے دستبردار ہوگئے۔بنگلادیش کے دورے پر موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف چٹوگرام میں دوسرا ٹیسٹ کھیل رہی ہے، دوسرے ٹیسٹ کے دوران سری لنکن کرکٹر دنیش چندی مل فیملی میں میڈیکل وجوہات کی بنا پر گھر واپس چلے گئے ہیں۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دنیش چندی مل فیملی میں میڈیکل وجوہات پر دستبردار ہوئے،دنیش فوری طور پر فیملی کو جوائن کریں گے۔سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان چٹوگرام میں دوسرے ٹیسٹ کا چوتھا روزہے، سری لنکا کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar