سینیٹ اجلاس طلب، مراسلہ پارلیمانی امور کو ارسال

Share

سینیٹ انتخابات کے بعد نو منتخب سینیٹرزکی حلف برداری کے معاملے پر سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے سے متعلق مراسلہ پارلیمانی امورکوارسال کردیا۔ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے سے متعلق مراسلہ پارلیمانی امور کو ارسال کردیا جس کے مطابق سینیٹ اجلاس 5 اپریل بروز جمعہ طلب کرنے کی سمری ارسال کی گئی۔نومنتخب سینٹرز سے حلف لینے کیلئے پرزائڈنگ افسر کی تعیناتی کے لیے صدر مملکت کو مراسلہ ارسال کیا گیا۔ذرائع سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق نومنتخب سینیٹرز کی حلف برداری کے لیے پریزائڈنگ افسر کی تعیناتی آئینی تقاضہ ہے، پریزائڈنگ افسر ہی نئے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کرائیں گے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختوانخوا میں سینیٹ انتخاب ملتوی ہونے کی صورت میں چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کا چھناؤ عید کے بعد ہوگا۔سینیٹ اجلاس میں نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے جبکہ اگلے مرحلے میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar