بشام خودکش حملے میں ہلاک 5 چینی باشندوں کیلئے نورخان ایئربیس پر تقریب

Share

بشام خودکش حملے میں ہلاک پانچ چینی باشندوں کے لیے نورخان ایئربیس پر تقریب کا انعقاد کیا گیا اور مرحومین کے اعزاز میں تیس سیکنڈ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، آرمی چیف اور چیف آف ایئر اسٹاف نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر تیس سیکنڈ کی خاموشی اختیار کی گئی، صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، آرمی چیف اور چیف آف ایئر اسٹاف کی جانب سے پھول رکھے گئے۔تقریب میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے اس گھناوٴنے فعل کی شدید مذمت کرتی ہے اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …