دوسری شادی پر جھگڑا: شوہر نے پہلی بیوی کو کرنٹ لگا کر قتل کر ڈالا

Share

قصور کی تحصیل چونیاں میں شوہر نے بیوی کو کرنٹ لگاکر قتل کر دیا۔ درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق بیوی کے قتل کا واقعہ چونیاں کے علاقے کیتن خورد میں پیش آیا، ملزم نے دوسری شادی کر رکھی تھی جس کی وجہ سے پہلی بیوی سے اکثر اس کا لڑائی جھگڑا رہتا تھا، پولیس کے مطابق شوہر نے بیوی کو کرنٹ لگا کر قتل کیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ بہاول نگر کے علاقے بھکاں پتن کے قریب گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی اور ساس پر فائرنگ کردی۔ریسکیو حکام کے مطابق شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق جبکہ ساس زخمی ہوگئی اور ملزم فرار ہوگیا

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …