جعلی ای میلز کے ذریعے وزارتوں اور ڈویژنز کی معلومات حاصل کرنے کی کوششوں کا انکشاف

Share

جعلی ای میلزکے ذریعے وزارتوں اور ڈویژنز کی معلومات چرانے کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ بھجوادیا۔ ذرائع نے بتایاکہ ’جے ایس کوآرڈ‘ کی طرف سے فیک ای میل زیرگردش ہیں اور فیک ای میلزکے ساتھ خطرناک پے لوڈ اٹیچ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیک ای میلزوزارتوں کے نیٹ ورک اور سسٹم کی سکیورٹی کونقصان پہنچا سکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز کو تمام موصول شدہ ای میلزپرمحتاط رویہ اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے میں موصول ای میل کا ایڈریس اور ڈومین کی پیشگی تصدیق کرنے کی تجویز دی گئی ہے

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …