مسجد الحرام، مسجد نبویﷺ میں مغرب کے بعد اعتکاف کا آغاز

Share

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوگیا۔ مسجد الحرام، مسجد نبویﷺ، اور تمام علاقائی مساجد میں مغرب کے بعد اعتکاف کا آغاز کیا۔حرمین انتظامیہ نے اعتکاف کےلیے پورٹل کے ذریعے ہزاروں پرمٹ جاری کیے، معتکفین کےلیے خصوصی دروازے مقرر کردیے اور تمام سہولیات فراہم کردی گئیں۔آب زم زم کی فراہمی، تلاوت کےلیے قرآن کریم کے نسخے بڑی تعداد میں رکھ دیے گئے۔آج سے لاکھوں عمرہ زائرین مسجدالحرام اور مسجدنبویﷺ میں قیام اللیل میں شریک ہوں گے۔ قیام اللیل کی نماز شب 12.30 پر شروع ہوگی

Check Also

سعودی ولی عہد کی جانب سے منیٰ پیلس میں سالانہ استقبالیہ، غیرملکی سربراہان شریک

Share سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے منیٰ پیلس میں سالانہ …