سانحہ 9مئی : انسداد دہشتگردی عدالت میں صوبائی وزیر کی عبوری ضمانت منظور

Share

پشاور میں انسداد دہشت گردی عدالت نے عدنان قادری کو 6 اپریل تک عبوری ضمانت دےدی ہے۔9 مئی مقدمے میں نامزد صوبائی وزیرعدنان قادری کی ضمانت کے کیس کی سماعت آج پشاور میں ہوئی ہے۔عدالت نے 6 اپریل تک پولیس سے ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ عدنان قادری پر9 مئی کواحتجاج کے دوران پولیس چیک پوسٹ پرحملے کا الزام ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر کے وکیل کا کہنا تھا کہ سیاسی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا، کوئی شواہد نہیں، جبکہ وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہا عدنان قادری کو ضمانت دی جائے۔عدالت نے پولیس کو درخواست گزار کی گرفتاری سے بھی روک دیا۔ مزید سماعت 6 اپریل تک ملتوی، پولیس سے ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar