غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہیٰ سمیت دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے طلب

Share

پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ میں اینٹی کرپشن عدالت لاہور کے جج ارشد حسین بھٹہ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا، عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ سمیت دیگر ملزمان کو چار اپریل کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا۔تحریری حکم میں کہا گیا کہ سینٹرل جیل راولپنڈی نے پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹس جمع کروائی۔عدالت نے کہا کہ 17 مارچ کو پرویز الہٰی واش روم میں گر گئے، جس سے ان کی پسلی فریکچر ہوئی۔تحریری حکم کے مطابق میڈیکل افسر نے پرویز الہیٰ کو 2 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا۔اینٹی کرپشن کورٹ نے مزید کہا کہ ملزم کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا جس کے باعث عدالت فرد جرم عائد نہیں کرسکتی

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …