سینیٹ الیکشن سے قبل امیدواروں کی دستبرداری کا آخری روز

Share

سینیٹ الیکشن سے قبل امیدواروں کی دستبرداری کا آخری روز ہے، سندھ سے سینیٹ الیکشن کے لیے ایم کیو ایم کے شبیر قائم خانی اور ابوبکر نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ایم کیوایم نے آزاد امیدوار فیصل واوڈا کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے جبکہ عامر چشتی جنرل نشست پر ایم کیوایم کے امیدوار ہوں گے۔پیپلزپارٹی کے 6 امیدوار سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئے، عاجز دھامرا، مسرت نیازی، گہنوراسران نے کاغذات واپس لے لیے جبکہ جاوید نایاب لغاری، سریندرو لاساٸی اور ڈاکٹر کریم خواجہ بھی دستبردار ہوگئے۔پیپلزپارٹی کے 11 امیدواروں نے سینیٹ الیکشن کے لیے پارٹی ٹکٹ جمع کرادیے، جنرل نشست کے لیے کاظم علی شاہ، اشرف جتوئی اور مسرور احسن شامل ہیں جبکہ جنرل نشست پر ندیم بھٹو، سرفراز راجڑ اور دوست علی جوسر شامل ہیں۔ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ضمیر گھمرو اور سرمدعلی نے ٹکٹ جمع کرادیا جبکہ خواتین کی نشست پر قرات العین مری اور روبینہ قائم خانی میدان میں ہیں، اس کے علاوہ اقلیتی نشست پر پنجومل بیل نے بھی پارٹی ٹکٹ جمع کرادیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar