
قومی ائیر لائن پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ادارے کی تنظیم نو اور نجکاری کی منظوری دے دی۔پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اعلامیے کے مطابق بورڈ کا 83 واں اجلاس 25 مارچ کو ہوا جس میں پی آئی اے کی تنظیم نو اور نجکاری کے لیے اسکیم آف ارینجمینٹ کی منظوری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) کے ساتھ طریقہ کار طے کرے گا اور اس کے لیے پی آئی اے کی نجکاری کا منصوبہ ایس ای سی پی کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔