کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے دورےکا شیڈول جاری کردیا

Share

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کردیا ۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 4 نومبر سے شروع ہوگی۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق سیریز کے تمام ون ڈے انٹرنیشنل میچز ڈے اینڈ نائٹ میں ہوں گے جب کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز رات کو کھیلے جائیں گے، شیڈول کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو میلبرن میں، دوسرا ون ڈے 8 نومبر کو ایڈیلیڈ میں اور تیسرا 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی 16 نومبر کو سڈنی اورآخری 18 نومبرکو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا

Check Also

آسٹریلوی ٹیم 15 سال بعد وائٹ بال سیریز کھیلنے بنگلادیش جائے گی

Share کرکٹ آسٹریلیا نے دورۂ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان کردیا، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 15 …